• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات، اسلحہ بھی برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) 23سماج دشمن پکڑے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت 6ملزموں کو گرفتار کرکے 2کلو 150 گرام ہیروئن ، 2کلو سے زیادہ چرس اور شراب برآمد کرلی ۔ مختلف واقعات میں 9ملزموں کو گرفتار کرکے 3کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی ۔پولیس نے 11ملزموں کو گرفتار 6 پستول، 4 رائفلیں اور آہنی مکابرآمدکر لیا۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 54بھکاریوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نےسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث بسو گینگ کےسرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور 2 موبائل فون ، رکشہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید