اوکاڑہ(وارث حیدری) وزیر اعظم میاں شہباز شریف گزشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کی رہائش گاہ پہنچ گئے،جگنو محسن اہم مصروفیات کے لئے ان دنوں لندن میں ہیں،سینئر تجزیہ نگار و سابق نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے ان کا استقبال کیا،شہباز شریف نے جگنو محسن کے گھر بیٹھ کر انہیں ٹیلی فون کیا اور ان کے والد سید میاں محمد محسن کرمانی اور والدہ سیدہ سطوت محسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جبکہ نجم سیٹھی سے بھی انکے سسر و خوشدامن کیلئے فاتحہخوانی کی اور اظہار افسوس کیا وزیر اعظم نے جگنو محسن سے کہا کہ آپ یقیناً لندن میں بھی اہم مصروفیات اور مشاورت کے لئے گئی ہیں لیکن پاکستان واپسی پر نجم سیٹھی کے ہمراہ اسلام آباد آئیں آپ سےپاکستان اور پنجاب کی مستقبل کی سیاست کو ڈسکس کرنا ہے اور فیصلہ کن مشاورت کرنی ہے، وزیر اعظم نے نجم سیٹھی سے فرمائش کی کہ کھانا تو آپ نے تیار کروایا ہی ہے لیکن میری پسند کا سلاد بھی بنوائیں جس پر شہباز شریف کی پسند کا سلاد خصوصی طور پر بنوایا گیا،جو انہوں نے کھانے کے ساتھ تناول کیا،وزیر اعظم نے نجم سیٹھی سے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے جا رہی ہے،وزیر اعظم جب نجم سیٹھی کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے تو جگنو محسن کے گھریلو ملازمین نے وزیر اعظم کیساتھ تصاویر کی فرمائش کی جس پر میاں شہباز شریف نے ایک ملازم کے ساتھ نہ صرف سیلفیاں بنوائیں بلکہ تصاویر کی ڈائریکشن میں بھی اسکی رہنمائی کی،وزیر اعظم ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد وقت گزارنے کے بعد گھر سے روانہ ہوئے۔