• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کیلئے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا، نیٹو

برسلز (اے پی پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرینی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے جو اس بات کی عکاسی ہے کہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیٹو کے انفرا سٹرکچر کے خلاف کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید