• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکوٹ: دیہات کی زمینوں پر پانی، کتوں نے شہروں کا رخ کرلیا

نوکوٹ( نامہ نگار ) حالیہ بارش کے دوران نوکوٹ اور ارد گرد کے گاؤں گوٹھوں کی زمینوں پر پانی بھرجانے کے باعث کتوں کے ہجوم نے شہروں کا رخ کرلیا ،عوام پریشان ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے کتا مار مہم جاری، ٹاؤن افیسر نوکوٹ میر عاطف حیدر ٹالپر کی خصوصی ہدایت پر سینی ٹیشن انچارج ساجد حمید قائم خانی و ٹاؤن عملے کی جانب سے نوکوٹ اور آس پاس والے علاقوں میں گزشتہ دنوں سے کتا مار مہم کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ساتھ شہر کے مختلف وارڈز گلیوں میں رات کی اوقات میں مچھر مار اسپرے بھی کیا جارہاہے اورروزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کا کام بھی جاری و ساری ہے واضع رہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے نوکوٹ کی آس پاس کی گوٹھوں گاوں کی زمینوں پر پانی بھر جانے کے باعث جہاں انسانوں اور متاثرین لوگ پانی بھر جانے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں نقل مکانی کرنے پر مجبور تھے دوسری گاوں گوٹھوں کے کتے بھی اپنی جان بچاتے ہوئے شہروں کا رخ کرلیا اور اس وقت شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے عوام پریشانی میں مبتلا ہیں جس کی شکایات پر ٹاون کمیٹی نوکوٹ کی جانب سے کتا مار مہم جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید