• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 73 ایف آئی آرز، 4 مقام سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری ڈینگی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ 797 شہریوں کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے، کمرشل عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 73 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 4 مقام کو سیل بھی کیا گیا ہے۔ 27 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور 1111 مقامات سے ان ڈور ڈینگی لاروا تلف کروایا گیا ۔ 84 مقامات سے آو ٹ ڈور ڈینگی لاروا تلف کروایا گیا ہے اور یکم جنوری سے لیکر اب تک 107585 شہریوں کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور 119 مقامات کو سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3867 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 1136 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔