• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈبلیو ایف کے وفد کی وفاقی سیکرٹری سے ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی سیکرٹری برائے اوورسیزپاکستانیز ترقی و انسانی وسائل ذوالفقار حیدر سے صوبائی سیکریٹریٹ میں پاکستان مائن ورکرز فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ایم ڈبلیو ایف کے صدر نور محمد ، بخت نظر،عنایت اللہ،نور زمان خان، نوروز خان شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں وفاقی سیکریٹری کو کول مائن لیبر کے مسائل سے آگاہ کیا گیا،جس میں لیبر کے پینشن، معاوضہ، رہائشی گھر اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی درخوست کی گئی۔ وفاقی سیکریٹری نے ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہائی کروائی۔
کوئٹہ سے مزید