کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے عید میلادنبی ﷺ کے سلسلے میں علماء کرام اور دینی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی محمد ابوبکر، وسیم آفتاب، طحٰہ احمد نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے قادری ہاؤس جا کر ملاقات کی،اس موقع پرمحمد ابو بکر نے کہا کہ مصطفیﷺ کی ذات سے انسانیت کو مقام اور احترام ملا ہے ماہ ربیع الاول ہم سب کو امن و محبت کو فروغ دینے اور شدت پسندی سے نفی کا درس دیتا ہے ہم سب کی کوشش ہونی چاہئے ہے اس بابرکت مہینے میں آپس کی رنجشوں کو بھلا کر مل جل کر ایک دوسرے کے کام آئیں،ثروت اعجاد قادری نے ا یم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آمد کو قابل ستائش عمل قرار دیتے ہوئے سراہا،اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ وفد میں رکن سی او سی معید انور، رکن سینٹرل انفارمیشن کمیٹی ریحان ہاشمی اراکین صوبائی اسمبلی وسیم قریشی، عباس جعفری بھی موجود تھے، وسیم آفتاب، خالد سلطان،طحہ احمد خان نے شاہ عبد الحق قادری اوردعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ جاکر یعقوب عطاری سے ملاقات کی۔