• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( نیوزڈیسک) رات گئے بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے نتیجے میں، 80فیصد بنگلادیش تاریکی میں ڈوب گیاغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے بعد ہونے والے بڑے بلیک آؤٹ کی وجہ سے ملک کا 80 فیصد سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ پاور ڈیولپمنٹ بورڈ نے بتایا کہ 2 بجے کے قریب ملک کے 80 فیصد سے زائد حصے میں اچانک بجلی چلی گئی۔بورڈ کے ترجمان شمیم احسن نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے شمال مغرب میں کچھ مقامات کے علاوہ ملک کا باقی حصہ بجلی سے محروم ہے۔شمیم احسن کا کہنا تھا کہ 13 کروڑ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے اور اب تک یہ بھی پتا نہیں چل سکا کہ فالٹ کس وجہ سے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ابھی تفتیش جاری ہے تاہم ممکنہ طور پر اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید