• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی ’سی این این‘ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے ساڑھے 47 کروڑ ڈالر ہرجانہ طلب کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے شہر فلوریڈا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی ٹی وی نے اُن کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت الزمات لگائے جس کی وجہ سے ان کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچا۔ سابق امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خلاف منفی خبریں پھیلائی گئیں اور بدنام کیا گیا تاکہ انہیں سیاسی طورپر ناکام بنایا جاسکے۔دوسری جانب امریکی چینل نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 صفحات پر مشتمل مقدمے میں دعویٰ کیا کہ امریکی ٹی وی طویل عرصے سے ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ٹرمپ نے الزام لگایا کہ امریکی ٹی وی ین کو خدشہ تھا کہ 2024 کے صدارتی انتخاب میں دوبارہ صدر منتخب ہو جاؤں گا، جس کی وجہ سے ٹی وی چینل نے ان کے خلاف مہم چلائی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید