• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم پر لیوی نہ لگانے سے IMF معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، عائشہ غوث

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ وریونیو کے اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہےکہ اس ماہ پیٹرولیم پر لیوی عائد نہ کرنے سے آئی ایم ایف معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی .

 سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے جاتے جاتے کچھ اضافی لیوی لگ گئی تھی لیکن اس کو ڈیزل اور پیٹرول میں ایڈجسٹ کیا گیا ۔گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد نے کمیٹی کو بتایاکہ 8بنکوں نے ڈالر کے ریٹ میں ردوبدل میں ملوث ہو کر ناجائزمنافع کمایا اس پر انکوائری ہو رہی ہے ۔

اس وقت 10سے 12فیصد درآمدات پر پابندی ہے جن کا جائزہ لے کر اجازت دی جاتی ہے زیادہ تر مشینری پر پابندی ہے مکمل پابندی معاشی حالات بہتر ہوتے ہی ختم کر دی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی نے اسٹیٹ بنک کو کرنسی کی قدر میں اتارچڑھائو میں ملوث بنکوں اور کرنسی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروئی کی ہدایت کی تاکہ کوئی بھی ملک کی معیشت کے ساتھ نہ کھیل سکے۔

 کمیٹی نے کورونا کےد وران قرضوں سے مستفید ہونے والے شعبوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ایم این اے قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، قائمہ کمیٹی مضاربہ کمپنیز ترمیمی بل 2020پر غور کےلیے برجیس طاہر کی سربراہی میں چار رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اہم خبریں سے مزید