• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، فوج کی کارروائیاں، 7دہشت گرد ہلاک، 2اہلکارشہید

اسلام آباد(ایجنسیاں)سکیورٹی فورسز کے ٹانک میں آپریشن کے دوران4دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی دستوں نے ٹانک کے علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے‘ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں سرگرم رہے۔ادھرپشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی فوجی قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ پاک فوج کی فوری و موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہید ہونیوالے جوانوں میں لانس نائیک محمد پناہ اورسپاہی شمس اللہ شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید