اسلام آ باد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 62ون ایف کی تشریح کرنا ہوگی‘عدالتی اصلاحات بیحد ضروری ہیں ‘بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے‘اسٹیبلشمنٹ نے ہی مذاکرات کرنے ہیں حکومت سائڈ پر بیٹھ کر دہی کھا رہی ہے‘پر امن الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اداروں سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں کے بارے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں‘یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے‘ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کی ABC نہیں پتہ‘ آئی ٹی(IT )منسٹری سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا‘معاشی ٹیم مکمل کنفیوز ہے۔