• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ATM سے چوریاں، بینکنگ نظام کا بیڑا غرق ہوچکا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) سپریم کورٹ نے اے ٹی ایم سے پیسے چوری کرنے کے ملزم توصیف عباسی کی ضمانت مستردکر دی۔ منگل کو یہاں عدالت عظمیٰ میں ضمانت بعد ازگرفتاری کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اے ٹی ایم سے چوریوں کی وجہ سے سارا بینکنگ نظام کا بیڑا غرق ہوچکا ہے۔ ایف آئی اے اس معاملہ کی تفصیلی تحقیقات کرکے تہہ تک پہنچنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان چوریوں کی وجہ سے عوام کا بینکنگ کے نظام پر اعتماد خراب ہو رہا ہے۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم موقع سے پکڑا گیا اور ملزم سے 34 ہزار روپے کی ریکوری بھی ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید