• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری پانی کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں، وزیر بلدیات سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ وفاقی حکومت سے سفارش کرے گی کہ پانی کے حوالے سے درآمدی مشنیری پر عائد ڈیوٹی ختم کی جائے، تاکہ لوگوں کو صاف مل سکے، پانی سے متعلق مشینری کی درآمد پر پابندی ختم کرائیں گے، ایسی مشینری و آلات پر ٹیکس بھی ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔ یہ بات وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاک واٹر اینڈ انرجی کانفرنس و نمائش کا افتتاح کرتے ہوئےکہی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں ہر جگہ 65 روپے فی کلو آٹے کے اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید