• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے، چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ) چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ۔انہوں نے یہ ہدایت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کی جس میں اشیاء خورونوش بالخصو ص سبزیوں، آٹا،گھی، اوردالوں کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔