• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2لاشیں برآمد، لڑکی کو قتل کرکے کھیت میں پھینک دیا

لاہور( کرائم رپورٹر سے) لڑکی سمیت 3افراد کی لاشیںملیں۔ برکی کے علاقہ کوڑیاں گاؤں میں نامعلوم ملزمان نے 25 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ سے قتل کرنے کےبعد اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا ،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد اور گلے میں پھندے کے نشانات پائے گئے لاش چند روز پرانی لگتی ہے ۔ لٹن روڈ کے علاقے باغ گل بیگم سے 27 سالہ نامعلوم شخص اور رنگ محل کے علاقہ شا ہ عالم چوک سے قریب سے 70 نامعلوم شخص کی لاشیں ملی ہیں۔دونوں پر نشئی ہونے کا شبہ ہے۔
لاہور سے مزید