• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی و سریاب میں ٹینٹ سٹی قائم کر دی، الخدمت فائونڈیشن

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکردنے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئٹہ کے سیلا ب متاثرین کیلئے نواں کلی وسریاب میں الخدمت ٹینٹ سٹی قائم کردی جہاں متاثرہ خاندانوں کوکھانے پینے کی اشیاء ،علاج کیلئے ہسپتال اور بچوں کی تعلیم وکھیلوں کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ بھر کے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی ٹینٹ سٹی بناچکی ہے،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل ریلیف کام کر رہی ہے، مخیر حضرات اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفدسے گفتگواور الخدمت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان بھر کے متاثرہ علاقوں میں ہمارے رضاکار نہ صرف خدمت وریلیف ورک میں مصروف ہیں بلکہ فنڈزریزنگ بھی کی جارہی ہے ۔متاثرین کی امداد کیلئے مخیر حضرات صوبہ بھر میں قائم الخدمت کے ضلعی دفاتر میں نقدی ودیگر عطیات دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانوں کی خدمت کیلئے ہر مشکل وپریشانی میں سب سے پہلے اور سب سے آگے رہی ، یہ سب ہمارے مخلص ودیانت داررضاکاروں اوربہترین منظم ٹیم کی وجہ سے ممکن ہوا ۔ہم سیلاب متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید