• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف تقرر، 5 ناموں میں سے، تعیناتی کی کوئی جلدی نہیں، عمران خان کو 2، 3 ہفتے اور تڑپنے دیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل رواں ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے آغاز میں شروع ہو جائیگا،عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں ‘ اللہ کے فضل سے نومبر بھی آرام سے گزر جائے گا‘انہیں دو تین ہفتے اورتڑپنے دیں‘ آرمی چیف کی تقرری کیلئے 5 نام آتے ہیں ان میں سے کسی کی بھی تقرری ہو سکتی ہے‘عمران خان کا اقتدار جتنی دیر بھی رہا کسی کے مرہون منت تھا ‘اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنےکیلئے عمران خان نے صدر مملکت کے ہاتھ پیغام بھجوایا‘وہ ملاقات میں پاؤں پکڑتا ہے معافی، ترلے کرتا ہے اور جلسوں میں بڑھکیں مارتاہے ‘ سائفر میں جعلسازی اورعوامی سطح پر زیر بحث لانے پر عمران خان آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ، اپنی حرکات سے ثابت کر دیا کہ عمران خان وزارت عظمی کے عہدے کے قابل ہی نہیں تھے ‘عمران خان سے حساب لیا جائے گا‘ہم چاہتے ہیںایسا ہاتھ ڈالا جائےکہ ریلیف نہ مل سکے‘ گرفتار ہوں گے توعقل ٹھکانے آ جائے گی۔ بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی کوئی جلدی نہیں ‘ نومبر کے خوف نے عمران خان کا دماغی توازن بگاڑ دیا ہے ۔ پاکستان کی افواج قانون اورآئین کے تابع ہیں کسی شخص کے اقتدار کی حفاظت یا چوکیداری کے لئے مامور نہیں ہیں ۔وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے ابہام دور ہوا ہے تاہم آرمی چیف کون ہوگا اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ماضی میں پانچ نمبر سے باہر سے بھی لوگ تعینات کیے گئے اور سب تھری اسٹار جنرل اس کے لیے اہل ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کیسز معاف کرنے کی بات کرتے ہیں تاہم کیسز تو اس خاتون کے معاف ہوئے جو عمران خان اور انکی اہلیہ کے ساتھ تیسری ٹرسٹی ہے۔وزیردفاع کا کہناتھاکہ آئندہ عام انتخاب اپنے وقت پر ہوں گے ،نومبر سمیت تمام مراحل آئین اور قانون کے تحت طے پاجائیں گے ۔جلسوں میں جھوٹ، سکیورٹی فورسز کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کر نے اور اندرون خانہ منتیں کرنے والے شخص کواصل ڈر نومبر کا ہی ہے۔ادارے آئین اور قانون کے تحت کام کررہے ہیں عمران خان کو یہ ہی بات پسند نہیں آرہی ۔

اہم خبریں سے مزید