• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کوئی بھی آجائے مجھے فرق نہیں پڑتا، عمران خان

لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوئی بھی آجائے مجھے فرق نہیں پڑتا‘ تقرر میرٹ پر ہونا چاہیے‘یہ مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں‘ ایک مجرم کیسےآرمی چیف کا فیصلہ کرسکتا ہے؟۔ہر کام مذاکرات سے ہو سکتا ہے‘ آخر میں تو مذاکرات سے ہی باتیں طے ہوتی ہیں۔رانا ثنااللہ کیسے ہمیں روکےگا؟ اسلام آبادکےچاروں طرف ہماری حکومتیں ہیں‘ وہ خالی دھمکیاں دے رہا ہے‘یہ تو سکیورٹی تھریٹ ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ اگر ایک مجرم سے آرمی چیف کا فیصلہ کرنے کیلئے مشاورت کی جائے گی تو یہ ان کے خیال میں سکیورٹی تھریٹ ہے ۔انہوں نے کا کہنا تھاکہ ان کو اپنی کرپشن کا ڈر ہے،مجھےکوئی ڈرنہیں، سائفر کہیں چوری نہیں ہوا، سائفر کی ماسٹرکاپی دفترخارجہ میں ہوتی ہے، شکر ہے انہوں نے سائفر کو تسلیم تو کیا، کمیٹی مجھے بلاتی ہےتوپہلے یہ پوچھو ں گا کہ ڈونلڈ لو نےکس کو ہٹانے کاحکم دیا۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 16اکتوبر ابھی دور ہے، ہوسکتا ہے ضمنی انتخاب کی نوبت ہی نہ آئے، الیکشن کمیشن جانبدار ہے، یہ مجھے نااہل کروانا چاہتےہیں۔

اہم خبریں سے مزید