ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 3روزہ قومی انسداد پولیو مہم 24 اکتوبر سے شروع ہو گی، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کے لیے مختلف محکموں کو ٹاسک دے دیا، پولیو مہم کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے پولیو مہم پر بریفننگ دی۔