• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

کنگ چارلس، فائل فوٹو
کنگ چارلس، فائل فوٹو 

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ کا شاہی تخت سنبھالنے والے کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب اگلے سال 3 جون کو برطانیہ کے ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی۔

رپورٹ میں کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کی تاریخ کا اعلان بکنگھم پیلس کے گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کیا گیا ہے۔

البتہ، بکنگھم پیلس نے ابھی تک اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنگ چارلس کے ساتھ ان کی اہلیہ، کوئین کنسورٹ کیملا کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔

یہ تقریب ملکہ الزبتھ دوم کی تاجپوشی کی تقریب کے مقابلے میں بہت چھوٹی اور سادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ کنگ چارلس سوم نے بالمورل کیسل میں ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے دو دن بعد ہی برطانوی شاہی تخت سنبھال لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید