• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، بین الاقوامی میڈیا
فوٹو، بین الاقوامی میڈیا

پاکستانی ریسٹورینٹس دنیا بھر میں اپنی کھانا پکانے کی عمدہ کارکردگی سے تاریخی، روایاتی اور لذیذ ترین کھانے پیش کرتے ہیں اور اب بیجنگ میں بھی پاکستانی کھانوں کو مقبولیت مل رہی ہے۔

چینی دارالحکومت میں موجود مشہور پاکستانی ریسٹورینٹس میں سے ایک ریسٹورینٹ ’لٹل لاہور‘ تازہ اور مزیدار پاکستانی کھانوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے، جس میں چکن بریانی، سموسے، گول گپے، سیکھ کباب اور لسّی شامل ہیں۔

چین میں پاکستانی کھانے نا صرف پاکستانی صارفین بلکہ چینی لوگوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

لٹل لاہور کے مالک آصف جلیل نے میڈیا کو بتایا کہ ’پاکستانی کھانے خصوصاً روایتی دیسی پکوان چین میں بہت مقبول ہیں اور اب چینی لوگوں کو اس کے ذائقے کی عادت ہونے لگی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’دوسرے ممالک کے شہری بھی پاکستانی کھانا پسند کرتے ہیں اور وہ باقاعدگی سے ان کے آئوٹ لیٹ پر آتے ہیں اور مختلف پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں‘۔

بیجنگ میں مقیم وسطی ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے طالب علم مقصود نے میڈیا کو بتایا کہ ’پاکستانی کھانے اپنے ذائقے میں بہت منفرد ہیں‘۔

طالب علم نے بتایا کہ وہ اکثر اپنے دوستوں کے ساتھ پاکستانی ریسٹورینٹس پر آتا ہے۔

اس حوالے سے چین کے ایک ایونٹ آرگنائزر جن یی نے کہا کہ ’پاکستانی ریسٹورینٹ چینی اور دیگر غیر ملکی مہمانوں کو پاکستانی کھانے کی مختلف اقسام پیش کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ پاکستانی کھانے مستقبل قریب میں چین میں مزید مقبولیت حاصل کریں گے‘۔

’لٹل لاہور‘ کے علاوہ چینی دارالحکومت کے مختلف اضلاع میں واقع ’خان بابا‘ اور ’زم زم ‘ریسٹورینٹس بھی پاکستانی اور چینی شہریوں میں بہت مقبول ہیں۔


خاص رپورٹ سے مزید