• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: سیلاب سے 36 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ میں سیلاب کے باعث 36 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔

اس حوالے سے ‏محکمۂ صحت  کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں جلدی امراض کے 9 ہزار 7 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ڈائریا کے 9 ہزار 914 سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت نے کہا کہ سانس، دمے اور سینے کی مختلف بیماریوں کے 10 ہزار 954 کیس سامنے آئے ہیں اور ملیریا کے 9 سو 17 جبکہ ڈینگی کے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر بیماریوں میں مبتلا 17 ہزار 21 افراد میڈیکل کیمپس میں لائے جا چکے ہیں، مختلف میڈیکل کیمپس میں 51 ہزار 819 افراد کو طبی امداد دی گئی ہے۔

صحت سے مزید