لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پر تاک تاک کر نشانے لگائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک حصہ سیلاب میں جو ڈوبا ہوا ہے، وہ بھلے سے ڈوب جائے، لیکن ایک سیاستدان اپنی سیاست چمکاتا رہے، الیکشن لڑتا رہے گا اور اپنا سیاسی کھیل کھیلتا رہے،آج تک سوات ، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی متاثرین موجود ہیں کراچی میں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہےایک ایسا وزیراعظم ملا ہے، جو پورے پاکستان کو اون کر رہا ہے، مگرایک شخص ہے جو سازشیں کر رہا ہے، جو چاہتا ہے کہ اس سیلاب کے دوران وہ حکومت میں آجائے جب مشرف کے دور میں زلزلہ آیا تو ہم نے لانگ مارچ نہیں کیاعمران خان نے ملک کو خارجہ پالیسی سمیت ہر شعبے میں نقصان پہنچایاہر ایک کو چور کہتا ہے۔