• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی بوتلوں کے استعمال پرگودام سیل، مالک گرفتار

پشاور(وقائع نگار)ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے اوویات کی خالی بوتلوں کو غیر قانونی طور پر دوبارہ استعمال کر نے پرگودام کو سیل کر تے ہوئے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انقلاب روڈ پر ایک گودام میں کباڑ سے ادویات کی پرانی بوتلوں کو اکٹھا کر کے غیر قانونی طور پر صاف کیا جا تا ہے۔ جس پر انھوں نے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحریم شاہ نے انقلاب روڈ پر گودام کا معائنہ کیا۔ گودام میں انتہائی گندگی میں کباڑ سے ادویات کی پرانی بوتلوں کو اکٹھا کرکے ان کو غیر قانونی طور پر صاف کیا جا رہا تھا جبکہ غیر قانونی طور پر جانوروں کی ہڈیوں، پلاسٹک اور دیگر کباڑ کی بھی پراسسنگ کی جا رہی تھی جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مالک کو گرفتار کرتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا۔ گرفتار گودام مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں گوداموں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کسی بھی گودام میں غیر قانونی سرگرمی پر کارروائی کا حکم دیا ہے
پشاور سے مزید