• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی بے قابو رہا، جڑواں شہروں میں مزید 194 مریض رپورٹ

راولپنڈی ، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مزید194 کیس سامنے آ گئے ۔ راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید90کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد2889ہوگئی ۔اس وقت ہسپتالوں میں277سے زیادہ مریض ہیں جن میں سے176ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پانچ مقامات سیل جبکہ 47 مقدمات درج کرائے گئے ۔قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 23پوائنٹس کو 50ہزار روپے کےجرمانے ،124نوٹسز جاری کئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 104مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کیسز کی تعداد 2863تک پہنچ گئی ،57مریض رورل اور 47اربن میں رپورٹ ہوئے جبکہ جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 7ہو گئی ہے ۔جمعرات کو ایڈیشنل ڈی سی ایسٹ عثمان اشرف کی زیر صدارت ڈینگی بچاؤ اور کنٹرول پراگریس اجلاس بھی ہوا۔
اسلام آباد سے مزید