• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس جینڈر ایکٹ کےخلاف جے یو آئی پاکستان کی ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ٹرانس جینڈ ر ایکٹ پاکستان کے آئین کے رو ح کے خلاف شریعت سے متصادم اور ہماری مشرقی اقدار پر حملہ ہے ان خیالات کااظہار جے یو آئی پاکستان کے صوبائی رہنمائوں حاجی عبدالصادق عبدالرزاق لانگو شیخ محمد اکرم ایڈووکیٹ حاجی امین اللہ امین اورمفتی عبدالباری نے کوئٹہ میں جے یوآئی پاکستان ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام ٹرانس جینڈر ایکٹ کےخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ تیسری جنس کے مسائل اورمشکلات کے ازالے کیلئے قانون سازی پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ اس جنس کی مشکلات کا خاتمہ ہمارے مطالبات میں شامل ہےلیکن تیسری جنس کے مسائل کی آڑ لیکر اخلاقی بے راہ روی کوقانونی تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ قانون کی زبان میں ابہام کاہمیشہ غلط فائدہ اٹھایاجاتا ہے لہٰذا ٹرانس جینڈ رایکٹ میں موجود ابہام کو دور کرکے اسے صرف تیسری جنس کے مسائل تک محدود رکھا جائےقبل ازیں جے یو آئی کوئٹہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کاآغازمیونسپل کارپوریشن سے ہوا ریلی کے شرکاء شارع اقبال لیاقت بازار پرنس روڈ اور جناح روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں ریلی نے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرلی۔
کوئٹہ سے مزید