• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کی جیت کے بعد بابر کل نیوزی لینڈ کیخلاف کیا کریں گے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایسی ہی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو ہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی۔

بابر اعظم نے میچ سے متعلق مزید کہا کہ پاور پلے میں 50 رنز کرنا چاہتے تھے، بیٹرز کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی، ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود نے اچھی اننگز کھیلی، اور بالرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 168 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔

میچ میں ناقابل شکست 78 رنز بنانے والے محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید