کراچی (اسٹاف ر پور ٹر)عید میلاد النبی ﷺبارہ ربیع الاول اتوار سمیت سندھ بھرمیں انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی ، جشن صبح بہاراں کا آغازبارگاہ رسا لتؐ میں ہدیہ درود و سلام،اجتماعی دعاؤں سے ہوگا،محفل صبح بہاراں کا مرکزی اجتماع ہفتہ کی شب میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں ہو گا،بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری اور علماء و مشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے روانہ ہوگا جوایم اے جناح روڈ کے راستے نشتر پارک پہنچے گا جہاں عظیم الشان میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے علماء کرام و قائدین اہلسنّت خطاب کریں گے، جشن میلادالنبی ﷺمنانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، شہر شہر درود و سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں، گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے،میلا د النبیؐ کے مرکزی جلوس اور جلسہ کے انتظامات کو جما عت اہلسنّت کراچی کے ایک ہزاررضا کا ر اور اسکاؤٹس انجام دینگے، علامہ شاہ عبدالحق نے اپیل کی ہے کہ مرکزی جلو س کے تمام شرکاء انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریں، منتظمین جلو س ایک دوسر ے کا احترام کر یں، پابندی وقت کے ساتھ جلو س نکا لیں،دریں اثنا مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کے رہنماؤں کے ہمراہ کمشنر کراچی،اسٹیشن کمانڈر رینجر،ڈی آئی جیز، ڈی سیز اور دیگر سرکاری افسران نے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔