• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق، اسٹیل ٹائون تھانہ کی حدود سسی ٹول پلازہ ریلوے کالونی کے قریب تیززرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 23سالہ عمران خان ولد زرقون خان جاں بحق اور 20سالہ شکیل ولد محمد اسحاق زخمی ہوگیا،حادثہ کے بعد متوفی اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردی، جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دارڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بے نظیر شہید پارک کے قریب ٹریفک حادثے میں 60سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،تاہم متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش شناخت کے لئے سردخانہ منتقل کردی ،ملیر 15 ریلوے لائن پر ٹرین کی زد میں آکر 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لئے سرد خانہ منتقل کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید