کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی لیاری میں "ڈیجیٹل خواندگی برائے امن" کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی.
اس کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا میں امن کے فروغ، انتہاپسندی کے خلاف مؤثر اقدامات اور مثبت آن لائن انگیجمنٹ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ورکشاپ کے ماہرین میں ایڈووکیٹ محمد عثمان سومرو اور معروف ڈیجیٹل صحافی رضا لغاری شامل تھے۔
انہوں نے طلباء کو بتایا کہ کس طرح ڈیجیٹل ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔