• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کی کرنسی و موبائل فونز برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی و موبائل فونز برآمد کرلئے، ایف آئی اے حکام کے مطابق اسٹار سٹی مال صدر کراچی اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاںعمل میں لائی گئی ، چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان غیر قانونی ذریعوں سے بیرون ملک رقم بھیجنے میں ملوث ہیں۔ملزمان نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید