• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، لڑکی کی 25ویں منزل پر واقع فلیٹ سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں مبینہ طور پر نوجوان لڑکی نے پچیسویں منزل پر واقع فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIIIعامر ٹاور کی پچیسویں منزل کی فلیٹ سے گر کر20 سالہ مہراب دختر عامر ہلاک ہوگئی ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ لڑکی کے والدین اپنے بیان میں بتایا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید