• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسکیوشن کی جانب سے گواہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ وسیم اختر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر ، عمیر صدیقی سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں، ایم کیو ایم رہنماء وسیم اختر نے حاضری سے استثنیٰ حاصل کررکھا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید