• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی نے ترقیاتی منصوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن کا حکم دے دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جاری ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت اور عوامی رسائی یقینی بنانے کے لیے انہیں ڈیجیٹل نقشے پر لانے کی ہدایت کردی۔ میئر آفس میں ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک 219 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔میئر کراچی نے ہدایت دی کہ تمام جاری منصوبے گوگل میپ پر اپڈیٹ کئے جائیں تاکہ شہری باخبر رہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید