• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح کارڈیو میں خاتون کو زدوکوب کرنے پر پولیس و دیگر فریقین کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے زدوکوب کرنے پر خاتون عطیہ طارق کی جانب سے اسپتال عملے کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر پولیس و دیگر فریقین کو 29 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے زدوکوب کرنے پر خاتون عطیہ طارق کی جانب سے اسپتال عملے کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میں والدہ کو چیک اپ کے لئے کارڈیو اسپتال لے کر گئی، وہاں موجود عملے نے علاج کرنے سے انکار کردیا، میں نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو گارڈ نے گالم گلوچ کی، خاتون سمیت پانچ افراد مجھے کمرے میں لے گئے اور زدو کوب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید