کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ عوامی کالونی پولیس نے مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو مقابلہ کے بعد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق، کورنگی 6 نمبر کے قریب مقابلہ کے بعد ملزم ابوبکر ولد منیر خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل 30 بور اور 2 رائونڈز برآمد کئے گئے.ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کاروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے سپرد کردیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید