کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ریلوے کالونی صدر میں کارروائی کرتے ہوئے 350 کلوگرام وزن کے421غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو ہٹا دیا ،ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ریلوے کالونی میں اس وقت بھی مجموعی 80 فیصد نقصانات کے باوجود بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ ریلوے کالونی میں واجب الادا رقم 22 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔