• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران استعفے منظور ہوتے ہی عدالت جاپہنچے، ان کی کوشش ہے کسی امپائر کی انگلی اٹھ جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد،میونخ(جنگ نیوز، خبرایجنسیاں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ عمران استعفے منظور ہوتے ہی عدالت جاپہنچے، انکی کوشش ہےکسی امپائر کی انگلی اٹھ جائے، ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سائفر یا مبینہ دھمکی پر بات نہیں ہوئی، عدالت کو فیصلہ کرنا ہوگا کب تک عمران کو لاڈلے کی طرح چلائیں گے،دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول کی جرمن ہم منصب انالینا بیئر بورک سے ملاقات ہوئی جس میں جرمنی کی جانب سےپاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مزید ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان کیاگیا۔جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ میری امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ لو بھی موجود تھے، بلنکن سے بات چیت کا محور سیلاب سے تباہی تھا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سازش کی بات کرنیوالے امریکیوں سے الیکشن کی بات کریں تو افسوسناک ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی کوشش ہے زبردستی کسی امپائر کی انگلی اٹھ جائے، امپائر کی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران کی کوشش ناکام رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید