اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے30 کلوگرام چرس سمگلنگ کے مقدمہ کے ملزم شاہ زمین کوعدم ثبوت پر بری کردیا ، جسٹس سردار طارق کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز ملزم شاہ زمین کی اپیل کی سماعت کی تو ملزم کے وکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ ملزم کی گاڑی سے پشاور کے علاقے حیات آباد سے چرس بر آمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم نہ گاڑی ملزم کی ہے اور نہ ہی اس کا مبینہ منشیات سے کوئی تعلق ہے ،ملزم کا سابقہ کوئی ٹریک ریکارڈ بھی نہیں ہے ۔