والسال (پ ر)آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی خان، راجہ تیمور علی خان، راجہ مروت علی خان نے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بننے پر مبارک باد دی ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ یہ حق و سچ کی فتح ہے۔ رہنمائوں نے قائد جماعت میاں محمد نواز شریف ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو بھی مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ پاکستان عوامی مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہوگا،رہنمائوں نے کہا وطن عزیز میں احترام کا رشتہ ختم ہوگیا ہے، جمہوریت کی بحالی کے لئے نواز شریف بے نظیر بھٹو کا کردار ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ جمہوریت تمام مسائل کا واحد حل ہے انہوں نے مریم نواز کو باعزت بری ہونے پربھی مبارک باد دی۔