• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس چندر چوڑ بھارت کے اگلے چیف جسٹس ہونگے

نئی دلی (اے پی پی)بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یو یو للت نے مرکزی حکومت سے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو اپنا جانشین بنانے کی سفارش کی ہے ۔ تقرری کے بعد وہ بھارت کے 50 ویں چیف جسٹس ہونگے۔

جسٹس للت نے رواں برس 27اگست کو بھارت کے 49ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ 74دنوں کی اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 8نومبر کوریٹائرڈ ہونگے۔

جسٹس للت کو اپنے جانشین کے نام کی سفارش کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی وزارت قانون و انصاف نے 7اکتوبر کو ایک خط بھیجا تھا۔ جسٹس چندر چوڑ اپنے بے باک فیصلوں کی وجہ سے مقبول ہیں ۔ وہ تقریباً دو برسوں کیلئے بھارت کے چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کی مدت کارواں برس 9نومبر سے 10نومبر2024تک رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید