• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کی ویشالی ٹکر کی خودکشی، پڑوسیوں پر مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی مشہور ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کی اداکارہ وشالی ٹکر کے گزشتہ دنوں خودکشی کرنے پر اُن کے پڑوسیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق 29 سالہ ادکارہ ویشالی ٹکر کی جانب سے خود کشی سے قبل لکھے گئے آخری نوٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اُن کے پڑوسیوں کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ویشالی ٹکر کی جانب سے اپنی آخری نوٹ میں اپنے پڑوس میں رہائش پزیر جوڑے کو اپنی خود کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، ویشالی کی جانب سے نامزد کیے مطلوبہ پڑوسی جوڑے کے گھر اِندور میں چھاپہ مارا گیا جہاں وہ موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ 15 اکتوبر 2022  کو بھارتی اداکارہ ویشالی ٹکر نے خودکشی کر لی تھی۔

ویشالی ٹکر کی خودکشی کی وجہ اُن کے سابق بوائے فرینڈ کو قرار دیا جارہا تھا۔

بھارتی پولیس کا ابتدائی رپورٹ میں بتانا تھا کہ ویشالی کے خودکشی سے قبل چھوڑے جانے والے آخری نوٹ میں اُنہوں نے اپنے سابق دوست کی جانب سے ہراساں کیے جانے سے متعلق انکشاف کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید