اسلام آباد (نمائندہ جنگ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ایڈوائس پرریکوڈک منصوبہ پر رائے کے حصول کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل186 کے تحت دائر کئے گئے ریفرنس میں عدالت عظمٰی سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی۔واضح رہے کہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی تھی،وزیر اعظم کی تجویز پر ریکوڈک پروجیکٹ پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت دائر ریفرنس میں مارچ 2022 میں وزارت خزانہ اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے بارے عدالت سے رائے لی جائے گی،