اسلام آباد (پی پی آئی، جنگ نیوز) سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت آج جمعرات کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ جمعرات کو اس کیس کی سماعت کریگا، جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے۔ جبکہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست وفاقی حکومت نے دائر کی ہے۔