اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین، عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا کی ہے۔جمعرات کے روز دائر کی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع، آئی ٹی، وزارت اطلاعات ، آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو فریق بناتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس اور سیکرٹریٹ کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دینے جبکہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرواکر ذمہ داری کا تعین کرکے انھیں سزائیں دینے کی استدعا کی ہے ۔