• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھی عاصمہ جہانگیر دو روزہ کانفرنس کل سے لاہور میں شروع ہوگی

لاہور(آصف محمود بٹ ) انسانی حقوق کی بین الاقوامی شہرت یافتہ وکیل عاصمہ جہانگیر کی یادچوتھی دو روزہ کانفرنس کل(ہفتہ) لاہور میں شروع ہوگی۔ آواری ہوٹل لاہور میں منعقدہ ہونے والی اس کانفرنس کے پہلے روز (22 اکتوبر) کو ’’اداروں کے کردار ‘‘ کے موضوع پر پروگرام میں سنئر جج سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خصوصی خطاب کرینگے، جبکہ دیگر مقررین میں یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا، سویڈن کے سفیر ہینری پیئرسن، سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اورے، جرمنی کے ڈپٹی ایمبیسیڈر ڈاکٹر پلپ ڈائشمین، ڈپٹی ایمبیسیڈر نیدرلینڈلیان ہیوبن، سنٹر فار پالیسی سری لنکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر پاکیاسوتھی سراوان مٹو، پاکستان بار کونسل کے وائس چئیرمین حفیظ الرحمنٰ چودھری، سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں نمائندہ مسٹر نٹس اوسٹبی شامل ہیں۔ کانفرنس میں جمہوری حقو ق برقرار رکھنے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے کردار کے موضوع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، شاہد خاقان عباسی اور رکن قومی اسمبلی مننزہ حسن کا خصوصی خطاب ہوگا۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد نظام کی از سر نو بحالی اور تعمیر نو کے موضوع پر وفاقی وزیر احسن اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس پروگرام کی ماڈریٹر منیزے جہانگیر ہونگی۔
اہم خبریں سے مزید