لاہور(کورٹ رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین سید جعفر طیار بخاری اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی محمد فاروق کھوکھر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بین الصوبائی بارکونسلز نمائندگان کنونشن میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ججوں کی سپریم کورٹ کیلئےتعیناتی میں سنیارٹی لسٹ کو مد نظر رکھا جائے گالیکن پنجاب اور سندھ میں سنیارٹی لسٹ کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔