• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر لورالائی میں 10 مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)عوام کو ناقص خوراک کی فراہمی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر لورالائی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن ، 3 بیکرز اور ایک معروف ریسٹورنٹ سمیت 10 اشیاء خوردونوش کے مراکز پر جرمانے عائد جبکہ متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔جرمانہ کئے گئے مراکز میں 3 سوئیٹس اینڈ بیکرز ، ایک ریسٹورنٹ ، 2 بیف اینڈ مٹن شاپس ، 2 نان شاپ اور 2 جنرل اسٹورز شامل تھے ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر لورالائی شراف الدین کے مطابق بیکریوں کے خلاف نان فوڈ گریڈ کلرز ، پابندی عائد ناقص مشروبات کی فروخت ، صفائی کی ناقص صورتحال اور ورکرز کے ہیڈ کورز و ماسک نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا ، ہوٹل کے کچن میں انتہائی گندگی ، برتن زنگ آلود اور واٹر کولرزجراثیم زدہ و آلودہ پائے گئے ، میٹ شاپس کو تنبیہ کے باوجود دکانوں کے باہر گوشت لٹکانے ، آلودہ کٹنگ اوزار ، دکان کا اندورنی احاطہ خون آلود و جراثیم زدہ اور قصابوں کی ذاتی صفائی کی خراب حالت جرمانہ کیا گیا ۔نان شاپس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی جبکہ جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد خوردنی مصنوعات ممنوعہ گٹکاپان پراگ و چائنیز نمک اور مضر صحت فوڈ کلرز برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرکے بعدازاں تلف کردیا گیا ۔ دوران معائنہ معمولی نقائص پر 20 سے زائد کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئےگئے ۔
کوئٹہ سے مزید