• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق پہلی پیشگوئی غلط ثابت

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق کی جانے والی پہلی پیشگوئی غلط ثابت ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا تھا۔

کرس گیل کی پیشگوئی کو ان ہی کے ملک کی ٹیم نے غلط ثابت کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میزبان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے یہ بہت مشکل ہے، کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرون پولارڈ، آندرے رسل اور ڈوائن براوو جیسے کھلاڑی بھی نہیں ہیں۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ایک خطرناک ٹیم ہے، ورلڈ کپ میں ساری چیزیں ان کے حق میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے 11 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کرسکی اور 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید